Advertisement
Advertisement
Advertisement

سینئر کھلاڑیوں کو کامیابی ہضم نہیں ہوتی، احمد شہزاد

Now Reading:

سینئر کھلاڑیوں کو کامیابی ہضم نہیں ہوتی، احمد شہزاد
سینئر کھلاڑیوں کو کامیابی ہضم نہیں ہوتی، احمد شہزاد

سینئر کھلاڑیوں کو کامیابی ہضم نہیں ہوتی، احمد شہزاد

پاکستان کے اوپنر احمد شہزاد کا وقار یونس کی 2016 کی رپورٹ پر ردعمل سامنے آٰیا ہے، اس رپورٹ نے ان کے کیریئر کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا۔

خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے 30 سالہ نوجوان بیٹر احمد شہزاد نے وقار یونس کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کے سامنے بیٹھ کر معاملات پر بات کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے خود تو وہ رپورٹ نہیں دیکھی لیکن پی سی بی کے ایک نمائندے نے مجھے بتایا تھا کہ یہ ریمارکس انہوں نے میرے بارے میں کہے ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: گرمی سے تنگ احمد شہزاد شمالی علاقہ جات پہنچ گئے

انہوں نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ ان باتوں پر آمنے سامنے بیٹھ کر بات ہونی چاہیے اور میں اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے بھی تیار ہوں۔

احمد شہزاد کہتے ہیں جب آمنا سامنا ہوگا تو پھر دیکھیں گے کہ کون صحیح ہے اور کون غلط، ہوسکتا ہے کہ میرے پاس کہنے کے لیے اور بھی بہت کچھ ہو لیکن میں خاموش رہنے کو ترجیح دیتا ہوں۔

اوپنر کہتے ہیں آپ کو صرف اپنے معیار پر اترنے کی ضرورت ہے، ان کے الفاظ نے میرے کیریئر کو کافی نقصان پہنچایا ہے جبکہ مجھے اپنا کیس پیش کرنے کی بھی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

Advertisement

احمد شہزاد نے اس عمل کو عمر اکمل کے ساتھ نام جوڑ کر ٹیم سے ہٹانے کا ایک منصوبہ قرار دیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ میرے کچھ ساتھیوں نے میرے بارے میں منفی تاثر دینے کا منصوبہ بنایا اور میرا نام عمر اکمل کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کی تھی۔

واضح رہے کہ 2016 میں قومی ٹیم کے اس وقت کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے اپنی رپورٹ میں لکھا تھا کہ احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ٹیم میں واپس آنے کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر آسٹریلین کھلاڑی بھارتی ٹیم کا مذاق اڑانے لگے، ویڈیو وائرل
نعمان علی نے تین بار 10 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا، لیجنڈ عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ بھی پاش پاش
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر