Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی سی بی نے مینز سینٹرل کنٹریکٹ برائے 23-2022 کا اعلان کردیا

Now Reading:

پی سی بی نے مینز سینٹرل کنٹریکٹ برائے 23-2022 کا اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے مینز سینٹرل کنٹریکٹ برائے 23-2022 کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا، جہاں ریڈبال اور وائیٹ بال دونوں کی مختلف کٹیگریز میں مجموعی طور پر 33 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، گزشتہ سیزن میں پی سی بی نے 20 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا تھا۔

تینوں طرز کی کرکٹ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان، امام الحق اور حسن علی کو ریڈبال اور وائیٹ بال دونوں طرز کی کرکٹ کے کنٹریکٹ دئیے گئے ہیں۔

ان کے علاوہ 10 کھلاڑیوں کو صرف ریڈ بال کا کنٹریکٹ دیا گیا ہے، ان کھلاڑیوں میں اظہر علی کو اے کٹیگری جبکہ فواد عالم  کو بی کٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

 عبد اللہ شفیق، نعمان علی اور نسیم شاہ کو ریڈ بال کی سی کٹیگری جبکہ سرفراز احمد، شان مسعود، یاسر شاہ، عابد علی اور سعود شکیل کو ڈی کٹیگری شامل کیا گیا ہے۔

اسی طرح 11 کھلاڑیوں کو صرف وائیٹ بال کا کنٹریکٹ دیا گیا ہے، ان کھلاڑیوں میں فخر زمان اور شاداب خان کو اے کٹیگری جبکہ حارث رؤف کو بی کٹیگری اور محمد نواز کو وائیٹ بال کنٹریکٹ کی سی کٹیگری کا حصہ بنایا گیا ہے۔

Advertisement

 شاہنواز دھانی،عثمان قادر، حیدر علی، آصف علی، خوشدل شاہ ، زاہد محمود اور محمد وسیم جونیئر کو بھی اس طرز کی کرکٹ کے کنٹریکٹ کی ڈی کٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1542400161074368512?cxt=HHwWgMC-5cix2ucqAAAA

ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سات کھلاڑیوں کو ایمرجنگ کٹیگری میں شامل کیا گیا ہے، علی عثمان، حسیب اللہ، کامران غلام، قاسم اکرم، محمد حارث، محمد حریرہ اور سلمان علی آغا اس کٹیگری کا حصہ ہیں۔

اس حوالے سے چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم محمد وسیم کا کہنا تھا کہ سیزن 23-2022 کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

 انہوں نے کہا کہ یقیناَ کچھ کھلاڑی کنٹریکٹ نہ ملنے پر مایوس ہوئے ہوں گے تاہم میں مرتبہ پھر واضح کردینا چاہتا ہوں کہ ہم خود کو ان 33 کھلاڑیوں تک محدود نہیں رکھیں گے بلکہ ضرورت پڑھنے پر وہ اس فہرست کے باہر سے بھی کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع فراہم کریں گے۔

محمد وسیم  نے کہا کہ ایمرجنگ کرکٹرز کی کٹیگری میں کھلاڑیوں کی تعداد 3 سے بڑھا کر 7 کر دی ہے کیونکہ ان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کے لیے انہیں مراعات دینے سمیت ان کی مکمل دیکھ بھال کرنے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

مالی سال 23-2022 کے لیے مینز سینٹرل کنٹریکٹ میں کیا گیا اضافہ مندرجہ ذیل ہے۔

تینوں طرز کی کرکٹ کی میچ فیس میں  10 فیصد اضافہ ہوا۔

نان پلیئنگ پلیئرز کی میچ فیس میں 50 سے 70 فیصد تک اضافہ کیا گیا۔

کپتان کے لیے خصوصی الاؤنس بھی متعارف کروادیا گیا۔

ورک لوڈ منیجمنٹ کے تحت ایلیٹ کھلاڑیوں کے لیے خصوصی رقم مختص کردی گئی تاکہ وہ مکمل فٹ اور پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کے لیے دستیاب رہیں۔

ریڈ بال اور وائیٹ بال دونوں کے کنٹریکٹ:

Advertisement

دونوں طرز کی کرکٹ کے کنٹریکٹ کی اے کٹیگری: بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

ریڈ بال میں بی اور وائیٹ بال میں سی کٹیگری میں حسن علی جبکہ ریڈ بال میں سی اور وائیٹ بال میں بی کٹیگری امام الحق شامل ہیں۔

صرف ریڈ بال کنٹریکٹ:

کٹیگری اے : اظہر علی

کٹیگری بی: فواد عالم

کٹیگری سی : عبداللہ شفیق، نسیم شاہ اور نعمان علی

Advertisement

کٹیگری ڈی: عابد علی، سرفراز احمد، سعود شکیل، شان مسعود اور یاسر شاہ کو رکھا گیا ہے۔

صرف وائیٹ بال کنٹریکٹ:

کٹیگری اے : فخر زمان اور شاداب خان

کٹیگری بی : حارث رؤف

کٹیگری سی : محمد نواز

کٹیگری ڈی : آصف علی، حیدر علی، خوشدل شاہ، محمد وسیم جونیئر، شاہنواز دھانی، زاہد محمود اور عثمان قادر شامل ہیں۔

Advertisement

ایمرجنگ کنٹریکٹ:

ایمرجنگ کنٹر یکٹ میں علی عثمان (سدرن پنجاب)، حسیب اللہ(بلوچستان)، کامران غلام (خیبرپختونخوا) ، محمد حارث (خیبرپختونخوا)، محمد حریرہ (ناردرن)، قاسم اکرم  (سینٹرل پنجاب) اور سلمان علی آغا (سدرن پنجاب) شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے یورپیئن باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں دو تمغے جیت لیے
بابراعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے نئے بیٹ بنوالیے
ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا ریکارڈ قائم کردیا
قومی والی بال ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 5 لاکھ فی کس نقد انعام کا اعلان
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا جلد پاکستان آنے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر