Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی بولر کی 208 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے گیند، کیا شعیب اختر کا ریکارڈ ٹوٹ گیا؟

Now Reading:

بھارتی بولر کی 208 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے گیند، کیا شعیب اختر کا ریکارڈ ٹوٹ گیا؟
بھارتی بولر کی 208 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے گیند، کیا شعیب اختر کا ریکارڈ ٹوٹ گیا؟

بھارتی بولر کی 208 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے گیند، کیا شعیب اختر کا ریکارڈ ٹوٹ گیا؟

اسپیڈو میٹر کی غلطی نے بھارتی فاسٹ بولر بھونیشور کمار کی گیند کو تاریخ کی تیز ترین گیند بنادیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت اور آئرلینڈ کے درمیان ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بڑا ہی دلچسپ نظارہ دیکھنے کو ملا، جس کو دیکھ کر کسی کو بھی اپنی آنکھوں پر یقین نہیں ہوا۔

اگر کوئی آپ سے کہے کہ بھارت کے میڈیم فاسٹ بولر بھونیشور کمار سب سے تیز گیند پھینک سکتے ہیں تو کیا آپ یقین کرسکتے ہیں؟

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: مجھے اپنا تیز ترین گیند کا ریکارڈ ٹوٹنے کی امید ہے، شعیب اختر

ایسا ہی ایک دلچسپ نظارہ بھارت اور آٗئرلینڈ کے درمیان میچ کے دوران بھارتی میڈیم فاسٹ بولر بھونیشور کمار کی گیند پر دیکھنے کو ملا جن کی گیند کی رفتار اب تک کی سب سے تیز گیند ریکارڈ کی گئی تھی۔

جب بھونیشور کمار نے گیند پھینکی تو اسپیڈو میٹر نے ان کی گیند کی رفتار 208 کلو میٹر فی گھنٹہ ظاہر کی جس کو اب تک کی سب سے تیز گیند بھی کہا جاسکتا ہے۔

Advertisement

دراصل یہ اسپیڈو میٹر میں آئی تکنیکی خرابی کے باعث ہوا ہے جبکہ اس سے پہلے کی گیند پر بھی اسپیڈو میٹر نے غلط رفتار 201 کلو میٹر فی گھنٹہ دکھائی تھی۔

واضح رہے کہ بھونیشور کمار ایک میڈیم فاسٹ بولر ہیں جو 130 سے 140 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرواتے ہیں۔

Advertisement

ایسے میں آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اسپیڈو میٹر کے ذریعہ ان کی گیند کی رفتار 200 کلو میٹر فی گھنٹہ سے بھی زائد دکھانا ایک تکنیکی خامی ہے جبکہ اس خرابی نے بھارتی فینز کو حیران کرنے پر ضرور مجبور کردیا تھا۔

یاد رہے کہ عالمی کرکٹ میں سب سے تیز گیند پھینکنے کا ریکارڈ پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے پاس ہے جو 161.3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرواچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر