
انگلینڈ کی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان اوئن مورگن نے ریٹائرمنٹ سے متعلق سوچنا شروع کردیا۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا امکان ہے۔
اوئن مورگن نے اپنے مستقبل کے حوالے سے مشاورت شروع کر دی ہے۔ وہ رواں ہفتے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیں گے۔
فارم اور فٹنس کے مسائل سے دوچار 35 سالہ اوئن مورگن گزشتہ کچھ عرصے سے شدید تنقید کی زد میں ہیں۔
حال ہی میں انگلینڈ نے نیدرلینڈز کو نہ صرف 0-3 سے وائٹ واش کیا ہے بلکہ ون ڈے کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بھی بنایا ہے تاہم اس میچ میں مورگن گولڈن ڈک پر آؤٹ ہوگئے تھے۔
میڈیا رپورٹس میں امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اوئن مورگن کی ریٹائرمنٹ کے بعد جوز بٹلر کو وائٹ بال ٹیم کا کپتان مقرر کیے جانے کا قوی امکان ہے ۔
اوئن مورگن نے 16 ٹیسٹ، 248 ون ڈے اور 115 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اوئن مورگن نے انٹرنیشنل کیریئر کی ابتدا میں آئرلینڈ کی جانب سے کھیلتے تھے تاہم بعد ازاں انہوں نے آئی سی سی کے متعین کردہ عمل سے گزر کر انگلینڈ ٹیم میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News