
یاسر شاہ نے ہوا میں اڑتا ہوا ناقابل یقین کیچ پکڑ لیا
یاسر شاہ نے پاکستان کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں سندھ کے کھلاڑی کا ناقابل یقین کیچ پکڑ کر سب کو حیران کردیا ہے۔
گذشتہ روز پاکستان کپ کا دوسرا سیمی فائنل بلوچستان اور سندھ کے درمیان کھیلا گیا جس میں بلوچستان کی جانب سے بولنگ کرواتے ہوئے یاسر شاہ نے 10 اوورز میں 54 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کی۔
اس میچ میں یاسر شاہ نے سندھ کے کھلاڑی حسن محسن کا ہوا میں اڑتا ہوا کیچ پکڑ کر سب کو حیران کردیا جبکہ یاسر شاہ نے اپنی ہی گیند پر یہ شاندار کیچ پکڑا۔
💥Unbelievable catch💥@Shah64Y you beauty 👏 🤩#PakistanCup | #BALvSINDH pic.twitter.com/019SNDzauz
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 30, 2022
واضح رہے کہ پاکستان کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بلوچستان نے سندھ کو شکست دے کر فائنل میں کوالیفائی کرلیا ہے، فائنل میں کل بلوچستان کا مقابلہ خیبر پختونخوا سے ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News