Advertisement
Advertisement
Advertisement

روہت شرما بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے مستقل کپتان مقرر

Now Reading:

روہت شرما بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے مستقل کپتان مقرر

بھارتی ٹیسٹ اوپنر روہت شرما کو ٹیسٹ ٹیم کا مستقل کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے 34 سالہ  کپتان  روہت شرما کو سابق ٹیسٹ کپتان   ویرات کوہلی کےکپتانی چھوڑنے کے بعد ٹیسٹ ٹیم  کی کپتانی بھی سونپ دی گئی۔

ویرات کوہلی نے جنوری میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ان کی کپتانی میں  بھارت نے سیریز کا آغاز جیت کے ساتھ کرنے کے باوجود تین میچز کی سیریز میں 1-2 سے شکست کھائی تھی۔

یکم مارچ سے سری لنکا کے خلاف شروع ہونے والی دو میچز کی ہوم ٹیسٹ سیریز روہت شرما کی بطور فل ٹائم ٹیسٹ کپتان پہلی سیریز ہوگی۔

اگرچہ بھارت کے پاس کے ایل راہول، جسپریت بمراہ اور ریشابھ پانت جیسے دیگر نوجوان آپشنز بھی موجود تھے تاہم بھارتی سلیکٹرز نے روہت شرما کے تجربے کو کو فوقیت دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بابر اور رضوان کی واپسی کا کوئی امکان نہیں، سلمان آغا نے نئی حکمت عملی تیار کرلی
جنوبی افریقی ٹیم لاہور پہنچ گئی، ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 12 اکتوبر سے ہوگا
آسٹریلوی بیٹر نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ بدل دی، 141 گیندوں پر ٹرپل سنچری بنا ڈالی
آئی سی سی نے مینز اور ویمنز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کل آسٹریلیا سے ٹکرائے گی، تیاریاں مکمل
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر