
بھارت کے خلاف ری شیڈول ٹیسٹ میچ کے لئے انگلینڈ کرکٹ بورڈ(ای سی بی) نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر کیا۔
انگلینڈ اسکواڈ کی قیادت بین اسٹوکس کریں گے اس کے علاوہ اسکواڈ میں جونی بیرسٹو،سیم بلنگز،ہیری برووک،زیک کراولے،الیکس ہیلز،میتھیو پوٹس شامل ہیں۔
One addition for the fifth Test against @BCCI as @sambillings joins the squad! 🏴🏏#ENGvIND
Advertisement— England Cricket (@englandcricket) June 27, 2022
علاوہ ازیں اسکواڈ میں جیمز اینڈرسن،اسٹورٹ براڈ،بین فوکس، جیک لیچ،کریج اورٹن،جیمی اورٹن،اولی پوپ اور جو روٹ شامل ہیں۔
بھارت کو اس وقت انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے،یہ میچ بھارت کی انگلینڈ میں 2007 کے بعد پہلی ٹیسٹ سیریز جیتنے کی امیدوں کے لیے اہم ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹیسٹ چیمپئن شپ،انگلینڈ نے اپنی پوزیشن بہتر کرلی
دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں میچ یکم سے 5 جولائی کے درمیان برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب بھارتی اسکواڈ میں روہت شرما (کپتان )، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، ہنوما وہاری، چیتشور پجارا، رشبھ پنت (وکٹ کیپر )، کے ایس بھرت (وکٹ کیپر)، رویندرا جدیجا، روی چندرن اشون، شاردول ٹھاکر، محمد شامی، جسپریت بمراہ، محمد سراج ، امیش یادو، پرسید کرشنا اور میانک اگروال شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News