Advertisement
Advertisement
Advertisement

روزے کی حالت میں سر درد پر کیسے قابو پائیں؟ ماہرین نے بتادیا

Now Reading:

روزے کی حالت میں سر درد پر کیسے قابو پائیں؟ ماہرین نے بتادیا
سر درد

روزے کی حالت میں سَر درد پر کیسے قابو پائیں؟ ماہرین نے بتادیا

ماہرین نے روزے کی حالت میں سر درد پر قابو پانے کا طریقہ بتادیا ہے۔

 حال ہی میں ڈاکٹر شاہ نذیر نے ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں میزبان کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ روزے کی حالت میں اگر سر درد ہو تو اس کا کیا حل ہے؟

سوال کے جواب میں ڈاکٹر شاہ نذیر کا کہنا تھا کہ ’ بازار میں ایک قسم کے پھول ملتے ہیں، جن کو اردو میں اسطو خُودوس کے نام سے جانا جاتا ہے، اس کا ایک چمچ سوا کپ پانی میں ڈال لیں، جو قہوہ بن جائے گا، یہ رات کو روزانہ سوتے ہوئے یا سحری کے وقت پر لازمی پیئیں، جس کے پینے سے آپ کو پہلے دن ہی فائدہ ہوگا اور جب آپ مکمل ٹھیک ہوجائیں، تو اس کو پینا بند کردیں ‘۔

یہ بھی پڑھیں: ایسی غذائیں جو سر درد کا باعث بنتی ہیں

 انہوں نے کہا کہ ’ یہ قہوہ مائیگرین کو تو ختم کرتا ہی ہے ساتھ ہی عام سردرد کو بھی ختم کرتا ہے، اس کا استعمال آپ کے ذہنی تناؤ کو بھی کم کرتا ہے، کندھوں میں بھی کھچاؤ کو بھی کم کرتا ہے، جن افراد کو بھی ذہنی تناؤ رہتا ہے وہ اس کا استعمال کرسکتے ہیں، اس کے ساتھ جن افراد کو ذہنی تناؤ ہوتا ان کی گیس بھی ہوتی ہے، جو دماغ پر چڑھ جاتی ہے جس سے سر میں بھی درد ہوتا ہے ‘۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر