
لوڈ شیڈنگ
اسلام آباد: ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار 776 میگاواٹ تک جا پہنچا ہے جس کے باعث لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی 8 گھنٹے ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 124 میگاواٹ ہے جبکہ ملک میں بجلی کی کل طلب 25 ہزار 900 میگاواٹ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کے ستائے شہریوں نے کے الیکٹرک کے آفس پر دھاوا بول دیا
ذرائع کے مطابق پانی سے 5 ہزار 334 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، سرکاری تھرمل پلانٹس سے 1 ہزار 328 میگاواٹ اور نجی شعبے کے بجلی گھروں سے مجموعی پیداوار 10 ہزار 522 میگاواٹ ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ونڈ پاور پلانٹس سے 1 ہزار 423 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے 100 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے جبکہ بگاس سے چلنے والے پلانٹس 134 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کی قیمت میں 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ کے تاریخی اضافے کا امکان
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جوہری ایندھن سے 2 ہزار 283 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں جبکہ ملک کے مختلف علاقوں میں 8 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے اور زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اس سے بھی زائد ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News