Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بجلی کے شارٹ فال میں معمولی کمی، بدترین لوڈ شیڈنگ بدستور جاری

Now Reading:

بجلی کے شارٹ فال میں معمولی کمی، بدترین لوڈ شیڈنگ بدستور جاری

اسلام آباد: بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 674 میگا واٹ رہ گیا ہے تاہم لوڈشیڈنگ بدستور جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک میں توانائی بحران برقرار ہے، ملک میں بجلی کی کل طلب 29 ہزار 900 میگاواٹ  اور بجلی کی مجموعی پیداوار 22 ہزار 226 میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 674 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پانی سے 5 ہزار 625 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے اور سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار 327 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 11 ہزار 500 میگاواٹ ہے، ونڈ پاور پلانٹس 1 ہزار 235 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے 122 میگاواٹ پیداوار ہے۔

علاوہ ازیں بگاس سے چلنے والے پلانٹس 123 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، جوہری ایندھن سے 2 ہزار 285 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

Advertisement

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اس سے بھی زیادہ ہے۔

دوسری جانب کراچی میں بھی بجلی کا بحران سنگین ہوگیا ہے، کے الیکٹرک نے بجلی کا شارٹ فال 1000 میگاواٹ تک پہنچا دیا جبکہ لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

 کے الیکٹرک کی جانب سے اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 10 گھنٹے ہے جو بڑھ کر 18 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔

کے الیکٹرک ذرائع نے بتایا کہ شہر میں کے الیکٹرک کی جانب سے صرف 2000 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے جس میں 1 ہزار میگاواٹ وفاق کی جانب سے دی جانے والی بجلی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سولر نیٹ میٹرنگ والوں کیلئے بُری خبر آگئی
سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خبر آگئی؛ حکومت کا اہم فیصلہ
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری
سولر پینل صارفین کیلئے بڑی خبر؛ وزارت توانائی کا اہم بیان آگیا
رواں مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل نہ ہونے کا خدشہ
آئی ایم ایف سے مذاکرات میں نئے قرض پروگرام کے حجم پر بات چیت متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر