اسلام آباد ، راولپنڈی سمیت پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
اسلام آباد ، راولپنڈی سمیت پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اپی ایم ڈی کے مطابق زلزلے کا مرکز ہندو کش ریجن افغانستان میں تھا۔ زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ، گہرائی 234 کلومیٹر رہی۔ زلزلہ رات 11 بج کر 15 منٹ پر محسوس کیا گیا۔ اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، چترال، سوات، دیر اور ملاکنڈ میں لزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں۔ زلزلے کا مرکز سوات کے علاقے رانی زئی سے تقریباً 10 کلومیٹر...