Advertisement
Advertisement

نیوز بریف

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے دوره کرغزستان ملتوی ہونے کی وجہ بتادی

لاہور: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دوره کرغزستان ملتوی ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ کرغز حکومت نے کہا ہے کہ آپ یہاں آئے تو اپوزیشن پروپیگنڈا کرے گی۔ کرغزستان میں پاکستانی طلبہ پر تشدد کے واقعے پر وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ بشکیک میں پیش آنے والا واقعہ افسوس ناک ہے، کرغز وزیر خارجہ نے بتایا 16 غیرملکی طلبہ زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ...

وفاقی حکومت کا بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے نئے لائحہ عمل پر غور

وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے نئے لائحہ عمل پر غور شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق 2017 میں بننے والی نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہاہے، نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم کر کے گراس میٹرنگ پالیسی لائے جانے کا امکان ہے۔ گراس میٹرنگ سے سولر استعمال کرنے والے صارفین کیلئے قیمتیں بڑھیں گی، گراس میٹرنگ پلان کے تحت صارفین دو الگ الگ میٹر لگوا سکیں گے،  سولر پینل سے پیدا کردہ بجلی براہ راست قومی گرڈ میں شامل کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق سولر...

کرغزستان: متاثرہ پاکستانیوں کے انخلا کیلئے پاک فضائیہ متحرک

کرغزستان میں فسادات سے متاثرہ پاکستانیوں کےانخلا کے لیے پاک فضائیہ حرکت میں آگئی۔ ذرائع کے مطابق پاکستانیوں کے محفوظ انخلا کے لیے پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ آج بشکیک جائے گا۔ حکومتی احکامات کے مطابق پاک فضائیہ کاخصوصی طیارہ نور خان ایئربیس سے بشکیک روانہ ہوگا۔ کرغز حکومت اور پاکستانی سفیر کے جائزے کے مطابق مجموعی صورتحال اس وقت مکمل طور پر قابو میں ہے، حساس مقامات پر قانون نافذ کرنے والے ادارے تعینات ہیں۔ صورتحال صبح سے کنٹرول میں ہے اور صدر اور کابینہ سمیت کرغز حکومت صورتحال...

وزیراعظم کی کرغزستان سے پاکستانی طلباء کو واپس لانے کے انتظامات کرنے کی ہدایت

وزیر اعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن علی ضیغم کو ہدایت کی ہے کہ کرغزستان سے پاکستانی طلباء کو واپس لانے کے لیے خصوصی طیارے کے حوالے سے تمام ضروری انتظامات کیے جائیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن علی ضیغم سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں کرغزستان میں تمام پاکستانی طلباء اور ان کے اہل خانہ سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی۔ ٹیلی فونک رابطے دوران وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ کرغزستان میں موجو تمام پاکستانی طلباء...

غزہ کے بعد رفح میں نیا انسانی المیہ جنم لینے لگا

غزہ کے بعد رفح میں نیا انسانی المیہ جنم لینے لگا، اسرائیلی حملے کے خطرے کی بنا پر 8 لاکھ افراد ہجرت پر مجبور ہوگئے۔ غزہ پر اسرائیل کے تازہ حملوں میں 86 افراد کی جان چلی گئی، اسرائیلی حملوں میں تین اسرائیلی یرغمالی بھی مارے گئے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ غزہ پر جنگ "ایک کھلا زخم ہے جس سے پورے خطے کو متاثر ہونے کا خطرہ ہے"۔ غزہ میں ظلم و بربریت کی سنگین داستان لکھی جانے لگی، لٹے پٹے بدحال فلسطینیوں...

لوڈشیڈنگ
گرمی بڑھتے ہی لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو؛ بجلی کی طلب میں بھی اضافہ

ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر شروع ہوتے ہی شہری اور دیہی علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا اور لوڈشیڈنگ کا "جن" بے قابو ہوگیا۔ ایک جانب بجلی طلب میں کمی کے شکوے تو دوسری طرف بجلی کا شاٹ فال، حکومت کے بجلی کی لوڈشیڈنگ زیرو کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ ملک میں بجلی کی طلب 22 ہزار 2 سو میگاواٹ تک پہنچ گئی جبکہ بجلی کی پیداوار 17 ہزار 150 میگاواٹ تک ہے۔ پاور ڈویژن کے...

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کرغزستان کا دورہ منسوخ

وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر برائے کشمیر امور امیر مقام کا کرغزستان کا دورہ منسوخ ہوگیا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور وفاقی وزیر برائے کشمیر امور امیر مقام آج لاہور میں اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ واضح رہے کہ کرغزستان میں پاکستانی طلبہ کے خلاف پرتشدد واقعات کے بعد نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو آج وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک روانہ ہونا تھا۔ دورے کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بشکیک...

مریم
ن لیگ کی نئی نسل کی قیادت مریم نواز کر رہی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ن لیگ کی نئی نسل کی قیادت مریم نواز کررہی ہیں۔ خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے جو اقدامات کیے وہ اپنے والد کے نقش قدم پر چل رہی ہیں، ن لیگ کی نئی لیڈرشپ اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چل رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ مریم نواز نے 3 ماہ میں خدمات کی مثال قائم کی ہیں، 3 ماہ میں تبدیلی کے اثرات دکھنا شروع ہوچکے ہیں، پنجاب حکومت...

کرغزستان کی تازہ صورتحال سامنے آ گئی

کرغزستان کی تازہ صورتحال سامنے آگئی ہے۔ کرغز حکومت اور پاکستانی سفیر کے جائزے کے مطابق مجموعی صورتحال اس وقت مکمل طور پر قابو میں ہے، حساس مقامات پر قانون نافذ کرنے والے ادارے تعینات ہیں۔ صورتحال صبح 10:00 بجے سے کنٹرول میں ہے اور صدر اور کابینہ سمیت کرغز حکومت صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ تمام مظاہرین قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مذاکرات کے بعد منتشر ہو چکے ہیں ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعہ پرتشدد مظاہرین کی شناخت اور انہیں گرفتار کیا جا...

پاکستانی طلبہ پر تشدد؛ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کرغزستان روانہ

کرغزستان میں پاکستانی طلبہ کے خلاف پرتشدد واقعات کے بعد نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک روانہ ہوگئے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو کرغزستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم وزیر خارجہ کے ہمراہ، وفاقی وزیر برائے کشمیر امور امیر مقام بھی کرغیزستان روانہ ہوگئے۔ دونوں وزراء علی الصبح خصوصی طیارے کے ذریعے بشکیک روانہ ہوئے، دورے کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بشکیک میں اعلیٰ سرکاری حکام سے ملاقاتیں...

کرغزستان سے 140پاکستانی طلبہ کی لاہور واپسی، وزیر داخلہ نے استقبال کیا

کرغزستان میں پھنسے پاکستانی طلبا کی واپسی شروع ہوگئی، بشکیک سے پرواز 140 طلبا کو لیکر لاہور پہنچی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ائیر پورٹ پر طلبا کا استقبال کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔  محسن نقوی نے کہا کہ اس وقت طلبا کی زندگیاں بہت اہم ہیں، زخمی طلبا کو پہلے واپس لانا ترجیح ہے۔ طلبہ نے پاکستان پہنچنے پر کہا کہ بشکیک میں حالات معمول پر نہیں  10 سے 12 ہزار طلبہ کی جان کو خطرہ ہے ، واپس آنے والوں میں ایک زخمی طالب...

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بیل آؤٹ پیکج کے حصول کیلئے مذاکرات

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) کے درمیان بیل آؤٹ پیکج کے حصول کیلئے مذاکرات کا آغاز کل سے ہوگا۔ ذرائع کے مطابق معاشی ٹیم اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے ان مذاکرات کے دوران نئے قرض کے حجم پر حتمی بات چیت ہو گی۔  ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ پالیسی سطح کے مذاکرات میں آئی ایم ایف کے ساتھ آئندہ کیلئے شرائط و اہداف کا تعین کیا جائے گا، ایف بی آر ریونیو، نان ٹیکس آمدنی کے آئندہ مالی سال کے...

این اے 148 ضمنی انتخابات: عوام کی سہولت کیلئے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے آج 19 مئی کو ملتان این اے  148میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں عوام الناس کی سہولت کے لیے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کردیا گیا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر میں عوام الناس کو ان الیکشن کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت ہو گی۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شکایات کے بروقت اَزالہ کے لیے فوری طور پر کارروائی کی جائے...

مہنگائی
پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں بھی ریکارڈ کمی

لاہور: پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی قیمت 100 روپے سے کم ہو کر 50 روپے فی کلو ہوگئی، آلو ، پیاز کا ریٹ بدستور برقرار ہے۔ آلو کا سرکاری نرخ بدستور 75 روپے فی کلو مقرر، مارکیٹ میں آلو 90 روپے فی کلو فروخت ہو رہا، پیاز کا سرکاری نرخ بدستور 80 روپے فی کلو مقرر ہے، مارکیٹ میں پیاز 100 روپے فی کلو تک ہے۔ لیموں دیسی کا...

وزیراعلیٰ سندھ نے ایس ایچ او کورنگی انڈسٹریل ایریا کو معطل کردیا

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورنگی انڈسٹریل ایریا کے ایس ایچ او کو معطل کر دیا۔ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کراچی میں جاری مختلف پروجیکٹس کا دورہ کیا اور اس دوران کورنگی کاز وے کی تعمیر سے متعلق وزیر اعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ حکومت کورنگی کاز وے پر پل کی تعمیر کر رہی ہے، کورنگی کاز وے منصوبے کے پی سی ون 4677.551 ملین روپے ہے، منصوبے کی تعمیری لاگت 6499.986 ملین روپے ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ...

افغانستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی

افغانستان کے صوبے غور اور فاریاب میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی، ستر افراد ہلاک ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق کئی افراد سیلابی ریلوں میں بہہ کر لا پتہ ہوگئے، 2 ہزار مکانات مکمل طور پر تباہ  جبکہ چار ہزار مکانات متاثر ہوئے۔ افغانستان میں گزشتہ ہفتے بغلان میں سیلاب سے 313 اموات ہوئی تھیں۔ صوبے کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے ہنگامی ایمر جنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔  

وزیراعلیٰ پنجاب سے جاپانی سفیر کی ملاقات؛ سرمایہ کاری اور تجارتی امور پر تبادلہ خیال

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے جاپانی سفیر واڈا متسوہیرو کی ملاقات ہوئی جس میں تجارت، کاروبار اور سرمایہ کاری کے تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پنجاب اور جاپان کے درمیان ثقافتی اور تعلیمی وفود کے تبادلوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور طلبہ کے فیکلٹی پروگراموں کو فروغ دینے پر بھی اصولی اتفاق کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اور جاپان تجارت، سرمایہ کاری اور باہمی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے اشتراک کارکر...

ملتان، این اے 148میں ضمنی الیکشن، پولنگ جاری

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا آغاز ہوگیا۔  پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی، حلقے میں مجموعی طور پر 7 امیدوار میدان میں ہیں، پیپلز پارٹی کے علی قاسم گیلانی اور سنی اتحاد کونسل کے تیمور الطاف ملک میں کا ٹنے کا مقابلہ ہے۔ حلقے میں کل ووٹر کی تعداد 4 لاکھ 44 ہزار 231 ہے جن میں 2 لاکھ 33 ہزار 624 مرد جبکہ 2 لاکھ 10 ہزار 607 خواتین ووٹر ہیں۔ ذرائع کے مطابق حلقے...

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین مکہ مکرمہ پہنچ گئے

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و سمندر پار پاکستانی چوہدری سالک حسین مکہ مکرمہ پہنچ گئے۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق عمرہ کی ادائیگی کے بعد پاکستان حج مشن مکہ کا دورہ کریں گے۔ چوہدری سالک حسین آج اتوار کے روز سعودی اداروں، کیٹرنگ کمپنیوں اور عازمین حج کی رہائش گاہوں کا دورہ کریں گے۔ ترجمان نے بتایا کہ ابتک 93 پروازوں کے ذریعے 22 ہزار 696 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچے، سعودی حکام کے خصوصی تعاون سے 11 ہزار سے زائد عازمین نے ریاض الجنہ کی زیارت مکمل کرلی۔...

موسم
شہر قائد میں گرمی کی شدت برقرار، آئندہ دنوں میں مزید اضافہ متوقع

شہر قائد کراچی میں گرمی کی شدت برقرار ہے جبکہ درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا، چہرا کا آج کم سے کم درجہ حرارت کی 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔ موسم کا احوال بتانے والوں نے کہا ہے کہ کراچی میں موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ ہوا میں نمی...

بشکیک سے 30 طلباء کو لے کر پہلی پرواز لاہور پہنچ گئی

کرغزستان میں پھنسے 30 پاکستانی طلباء کو لے کر پرواز لاہور ایئرپورٹ پہنچ گئی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی خصوصی طور پر لاہور ایئرپورٹ پہنچے اور بشکیک سے آنے والے طلباء سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر لاہور ایئرپورٹ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ بول نیوز کے مطابق پرواز کے اے 574 میں 30 پاکستانی طلبا سمیت 180 مسافر سوار تھے، جبکہ کرغزستان میں پھنسے مزید طلبا کو لانے کے لیے خصوصی پروازیں کل بھی چلائی جائیں گی۔...