ملک میں انسداد پولیو کیلئے ڈبلیو ایچ او کی کاوشیں قابل ستائش ہیں،وزیر اعظم

نیوز ڈیسک , بول نیوز

منگل - 8جنوری 2019, 01:04PM

  • 140
  • صحت اور علاج
prev next

وزیراعظم عمران خان نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ سے ملاقات میں  کے دوران پاکستان میں انسدادپولیوکے لئے ڈبلیو ایچ او کی کوششوں کو سراہا،کہا کہ  گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے مسلسل تعاون پر شکرگزار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے  عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں بل گیٹس فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر کرس ایلس اور وزیراعظم کے فوکل پرسن بابر عطا بھی موجود تھے۔ملاقات میں پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لئے حالیہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا اور ڈاکٹر ٹیڈروس نے وزیراعظم کو ڈونرز کانفرس سے متعلق بریفنگ دی۔

صدرگیٹس فاؤنڈیشن نے کہا پاکستان کی پولیو کے خاتمے کیلئے کوششیں اطمینان بخش ہیں، پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لئے تعاون جاری رکھیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انسداد پولیو کے لئے ڈبلیو ایچ او کی کوششیں قابل تعریف ہیں اور گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے مسلسل تعاون پر شکرگزار ہیں۔

اس سے قبل ڈی جی ڈبلیوایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈ روس نے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے ملاقات میں صحت کےشعبے میں پاکستان  کے ساتھ  تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔

 عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے وزیر خارجہ کو ملک میں صحت کی سہولتوں کے فروغ میں پاکستان سے اپنے ادارہ کے تعاون جاری رہنے کا یقین دلایا۔

تازہ ترین خبریں